مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی تصفیےکےلیےحمایت کرتاہے،پاکستان اورامریکاافغانستان سمیت خطےمیں امن واستحکام کےخواہاں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطےمیں امن کے لیےمسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کاحل ضروری ہے،جنوبی ایشیا میں امن امریکہ اور پاکستان کامشترکہ مقصد ہے، طاقت کےاستعمال سے نتائج حاصل کرنےمیں ناکامی ہوتی ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ریفارمزایجنڈےپرعملدرآمدکے لیےنئی پاکستانی حکومت کےساتھ کام کرنےکےخواہاں ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔
News ID 1884477
آپ کا تبصرہ